پرتاپ گڑھ ،31جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر سے چالیس کلو میٹردور تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے میں پیر کی شام بازار سے واپس آرہی ایک نابالغ دوشیزہ کے ساتھ تین نوجوانوں نے اجتماعی آبروریزی کی اور اس عمل کی فحش تصویریں بھی لے لیں۔ پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کے والد کی شکایت پر کیس درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی لال گنج او پی دیویدی نے بتایا کہ موضع جیوئی کی ایک 17سال کی دوشیزہ کل شام بازار سے گھر واپس آرہی تھی کہ راستہ میں رام پور باولی کے کچھ نوجوانوں نے اس کو بہلا پھسلا کر بائک پر بیٹھا لیا اور تنہائی میں لے جا کر اس کے ساتھ آبروریزی کی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر تینوں ملزمان نسیم ، نانہوو اور گڈو کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کرلیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ۔ واقعہ کی تحقیق کی جا رہی ہے ۔